ریاست مخالف پروگرام کے مقدمے میں فرحان ملک کی ضمانت منظور

عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض فرحان ملک کی ضمانت منظورکرلی

پیر 7 اپریل 2025 15:00

ریاست مخالف پروگرام کے مقدمے میں فرحان ملک کی ضمانت منظور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)کراچی کے ضلع شرقی کی عدالت نے ریاست مخالف پروگرام کے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

ضلع شرقی کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کے خلاف ریاست مخالف پروگرام کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض فرحان ملک کی ضمانت منظور کرلی۔خیال رہے کہ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم رفتار کے بانی فرحان ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے 20 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔