ڈپٹی کمشنر نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانی مراکزمیں بیرونی مداخلت کے تدارک کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا

پیر 7 اپریل 2025 17:32

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)ڈپٹی کمشنر نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانی مراکزمیں بیرونی مداخلت کے تدارک کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا۔ پابندی کا اطلاق 7 اپریل سے 13 جون تک سمسٹر خزاں 2024 کے امتحانات پر ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نے کنٹرولر امتحانات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کی تحریک پر امتحانات کے مرحلہ ii کیلئے جملہ امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ کر دیا۔ دوران امتحان کوئی بھی غیر متعلقہ شخص/ اشخاص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہوگااور نہ ہی کسی کوایسا کرنے کی اعانت / ترغیب دے گا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالے افراد کیخلاف کارروائی بمنشاء دفعہ APC188 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :