شورکوٹ ،استحکام پاکستان کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

پیر 7 اپریل 2025 18:50

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) تحریک جوانان پاکستان جھنگ کے زیر اہتمام اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں نظریہ حمید گل اور استحکام پاکستان کے حوالے سے اعلی سطح پر سیمینار منعقد کروانے اور ممبر سازی کے بارے جامع حکمت عملی تیار کی گئی ۔ضلعی صدر ڈاکٹر نصرت علی اور جنرل سیکرٹری ملک طارق محمود ایڈووکیٹ تحریک جوانان پاکستان جھنگ کا کہنا تھا انشاءاللہ بہت جلد تحریک جوانان پاکستان کے زیر اہتمام ضلع جھنگ کا ایک تاریخ ساز نظریہ حمید گل اور استحکام پاکستان سیمینار کرایا جائے گا، جس میں مرکزی و اعلیٰ سطحی ذمہ داران کے علاوہ بہت سی اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملک کامران رشید ، تحصیل صدر امتیاز حسین بھٹہ ،چیئر مین ڈسپلن کمیٹی میاں عرفان محمود ،تحصیل جنرل سیکرٹری شیخ محمد مدثر ،تحصیل سینئر نائب صدر گوہر عمران ،ضلعی نائب صدر ناصر جٹانہ ،چوہدری بلال ،میڈیا کوارڈینیٹر ملک محمود الحسن ،صدر وکلاء ونگ حافظ ناصر محمود ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری وکلاء ونگ رانا سہیل احمد ایڈووکیٹ،عدیل یاسر ایڈووکیٹ،سینئر قانون دان ممبر بار رانا افضال احمد ایڈووکیٹ ،صدر لیبر قومی موومنٹ چوھری تنویر احمد ،چیئرمین جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک علی رحمان انصاری ،ریاض شاہد خان جنرل سیکرٹری جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک،صدر ٹیچر یونین غلام شبیر پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز ویلفیر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمران گل ،سیکر ٹری فنانس پریس کلب قیصر بھبھڑانہ ، ممبران پریس کلب بابا محمد یونس ، حمزہ ظفر چوہدری عمار نبیل، کاشف علی نقی، بابر علی کامران ،علی عباس ، عادل عباس ؛شاہ رخ خان کےعلاوہ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے اختتام پر شرکاء کے لئے پر تکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔\378