
زمانہ طالب علمی میں خود سے زائد العمر شخص سے محبت ہوگئی تھی، سحرہاشمی
پیر 7 اپریل 2025 22:11

(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں سحر ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہیں بچپن میں دلہن بننے کا شوق ہوتا تھا، وہ سوچتی تھیں کہ بڑی ہوکر دلہن بنیں گی، سرخ عروسی لباس پہنیں گی۔
خوبصورتی سے متعلق سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچپن سے لے کر اب تک ہر کوئی ان کی خوبصورتی کی تعریفیں کرتا ہے لیکن بعض لوگ حسد بھی کرتے ہیں۔یک طرفہ محبت کے سوال پر سحر ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایسی محبت تکلیف دہ ہوتی ہے، انسان کو یک طرفہ محبت نہیں کرنی چاہیے۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ تر خود مختار عورت کے کردار ادا کرنا پسند کرتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ہمیشہ انہیں طاقتور اور خود مختار عورت کے کردار ہی دیے جائیں۔انہوں نے سجل علی کو اپنی پسندیدہ ترین اداکارہ قرار دیا اور کہا کہ وہ فیصل قریشی، عمران اشرف، بلال عباس اور شہریار منور جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ کم عمری میں انہیں ایک طرح سے محبت میں دھوکا ملا، جس شخص کو وہ پسند کرتی تھیں، انہوں نے ان سے محبت کرنے سے انکار کیا۔سحر ہاشمی کا کہنا تھا کہ اسکول میں تعلیم کے دوران انہیں خود سے زائد العمر شخص سے محبت ہوگئی، انہیں وہ پسند آیا تو اداکارہ نے ان سے اظہار کیا لیکن وہ نہ مانے۔اداکارہ کے مطابق اس شخص نے انہیں جواب دیا کہ وہ ابھی بہت کم عمر ہیں، اس لیے ان کے درمیان تعلقات استوار نہیں ہوسکے۔سحر ہاشمی نے بتایا کہ اگرچہ وہ شخص ان سے زائد العمر تھا لیکن ان کی عمر میں زیادہ سے زیادہ 6 سال کا فرق تھا، تاہم اس شخص نے ان سے محبت کرنے سے انکار کردیا تھا۔ان کے مطابق زائد العمر شخص کے انکار کے بعد آج تک انہیں کوئی دوسرا شخص پسند ہی نہیں آیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ خوش شکل، دراز قد، پیاری آنکھوں اور خیال رکھنے والے شخص سے شادی کریں گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
عظیم افسانہ نگار، ڈرامہ نگار، فلسفی اور دانشور اشفاق احمد کی سالگرہ کل منائی گئی
-
27سال قبل پہاڑی تودے میں دب جانے والی والدہ کی لاش تک نہیں ملی،پوجا بیدی رو پڑیں
-
بالی ووڈ میں آوٹ سائیڈرز کے لیے کچھ بھی آسان نہیں، کیرتی سینن
-
یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل پیکا ایکٹ کے مقدمے میں گرفتار
-
شوہر کا بیوی پر تشدد محبت نہیں ظلم ہے، فیروز خان کی اہلیہ نے ڈاکٹرز کا مشورہ شیئر کردیا
-
بارش میں بھیگتی بھاگتی حرا مانی مداحوں کے نشانے پرآگئیں
-
گلوکار پرویز مہدی کی20ویں برسی 29اگست کومنائی جائے گی
-
ماضی کی نامور اداکارہ و گلوکارہ نگینہ خانم کی برسی24اگست کو منائی جائیگی
-
جوا ء ایپ میں ملوث افراد کی بلا امتیاز گرفتاری کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر
-
فرانس،سوشل میڈیا انفلوئنسر کی لائیو اسٹریمنگ میں پراسرار ہلاکت
-
ڈراموں میں غیر حقیقی خواب دکھائے جارہے ہیں، ہر غریب لڑکی کو امیر لڑکا نہیں ملتا، فضیلہ قاضی
-
بھارتی اداکارہ شیبا بھاکری نے شادی کی پیش کش کی، ببرک شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.