27سال قبل پہاڑی تودے میں دب جانے والی والدہ کی لاش تک نہیں ملی،پوجا بیدی رو پڑیں

جمعہ 22 اگست 2025 12:41

27سال قبل پہاڑی تودے میں دب جانے والی والدہ کی لاش تک نہیں ملی،پوجا بیدی ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)بالی ووڈ کی اداکارہ پوجا بیدی اپنی والدہ اور مشہور ماڈل و کلاسیکل ڈانسر پروتیما بیدی کی بے وقت موت کو یاد کرکے رو پڑیں۔پوجا بیدی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میری ماں اسی طرح دنیا سے رخصت ہوئیں جیسا وہ چاہتی تھیں،ان کی خواہش فطرت کے درمیان مرنے کی تھی۔

(جاری ہے)

پوجا بیدی نے بتایا کہ 1998 میں کیلاش مانسرور یاترا کے دوران لینڈ سلائیڈنگ میں پہاڑی تودا گرا جس میں والدہ بھی دب گئی تھیں۔اداکارہ پوجا بیدی نے کہا کہ مٹی کا تودا کا اتنا زیادہ تھا کہ میری والدہ کی لاش کبھی نہیں ملی،وہ فطرت میں ہی سمو گئیں۔انہوںنے کہاکہ میری ماں وہی تھیں جنہوں نے اپنی شرائط پر زندگی گزاری اور اپنی خواہش کے عین مطابق دنیا سے رخصت ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :