جوا ء ایپ میں ملوث افراد کی بلا امتیاز گرفتاری کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 21 اگست 2025 21:47

جوا ء ایپ میں ملوث افراد کی بلا امتیاز گرفتاری کے لیے سیشن کورٹ میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد جوا ء ایپ میں ملوث افراد کی بلا امتیاز گرفتاری کے لیے سیشن کورٹ میں اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز نے یاسین بٹ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جوا ء ایپ میں ایف آئی اے کی کارروائی اچھا اقدام ہے ، اس جرم میں جو بھی ملوث ہے اس کو گرفتار کرنا چاہیے،جواء ا ایپ کو پروموٹ کرنے میں ڈکی بھائی کے ساتھ جو بھی نام سامنے آئے سب کوگرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :