ڈراموں میں غیر حقیقی خواب دکھائے جارہے ہیں، ہر غریب لڑکی کو امیر لڑکا نہیں ملتا، فضیلہ قاضی

جمعرات 21 اگست 2025 13:34

ڈراموں میں غیر حقیقی خواب دکھائے جارہے ہیں، ہر غریب لڑکی کو امیر لڑکا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے پاکستانی ڈراموں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈراموں میں غیر حقیقی خواب دکھائے جا رہے ہیں، حقیقت میں ہر غریب لڑکی کو امیر لڑکا نہیں ملتا۔فضیلہ قاضی نے حال ہی میں نجی ٹی وی ٹی وی کے پروگرام گڈ مارننگ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستانی ڈراموں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈراموں کے ذریعے معاشرے کے معصوم لوگوں کے ذہنوں کو خراب کیا جا رہا ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں زیادہ تر لوگ درمیانے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈراموں کے ذریعے اس طبقے کو نہ پورے ہونے والے خواب دکھائے جا رہے ہیں، عام طور پر نہیں ہونے والی چیزوں کو ڈراموں میں ایسے پیش کیا جا رہا ہے جیسے وہ حقیقت میں اسی طرح ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے مطابق ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے کہ ایک غریب گھر کی لڑکی آفس جاتی ہے جہاں اس کی ملاقات ایک امیر لڑکے سے ہوتی ہے، دونوں میں محبت ہو جاتی ہے اور پھر شادی ہو جاتی ہے، حالانکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔فضیلہ قاضی نے کہا کہ عام طور پر انسان اپنے ہی طبقے، محلے اور خاندان میں شادی کرتا ہے، مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ خود ایک اداکارہ تھیں اس لیے انہوں نے بھی ایک اداکار سے شادی کی۔

متعلقہ عنوان :