گلوکار پرویز مہدی کی20ویں برسی 29اگست کومنائی جائے گی

جمعہ 22 اگست 2025 12:13

گلوکار پرویز مہدی کی20ویں برسی 29اگست کومنائی جائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)نامور گلوکار پرویز مہدی کی20ویں برسی 29اگست کو منائی جائے گی۔ پرویز مہدی نے 70 کی دہائی میں اپنے فنی سفرکا آغاز کیا۔انہوںنے ریڈیو پاکستان کیلئے گائے گئے گیت میں جانا پردیس سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ ان کا اصل نام پرویز حسن تھا جنہوںنے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی شاگردی اختیار کرنے کے بعد اپنا نام پرویز مہدی رکھ لیا۔

وہ غزل کے علاوہ گیت اور فوک گانے گانے میں بھی خاص کمال اور مہارت رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے ملکہ ترنم نور جہاں کے ساتھ پہلا یادگار گاناتک چن پیا جانداای اس مہارت سے گایا کہ ملکہ ترنم نے ریکارڈنگ کے بعد پرویز مہدی کا ماتھا چوم لیا۔ بھارت کے انتہائی مقبول پاپ سٹار گلوکار دلیر سنگھ مہدی بھی پرویز مہدی کو اپنا روحانی استاد مانتے ہیں جنہوں نے باقاعدہ پرویز مہدی کی شاگردی اختیار کر کے فن گائیکی میں کمال حاصل کیا۔ پرویز مہدی کی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔پرویز مہد ی 29اگست 2005کو مختصر علالت کے بعد اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔