اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں وکشمیرکے الوداعی اجلاس میں گزشتہ تین سالہ کارکردگی پیش

پیر 7 اپریل 2025 23:29

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں وکشمیرکے الوداعی اجلاس میں سیکرٹری اسلامی نظریاتی کونسل حافظ رحمت نے کونسل کی مجموعی و گزشتہ تین سالہ کارکردگی پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی و مشاورتی ادارہ ہے جو صدرِ ریاست، حکومت، اسمبلی یا کونسل کے اراکین کی واضح اکثریت کی درخواست پر کسی بھی مجوزہ قانون کی اسلامی احکام سے مطابقت کا جائزہ لے سکتا ہے ۔

کونسل کے فرائض میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ حکومت کو ایسی تدابیر پیش کرے کہ جن کی رو سے نافذ العمل قوانین کو اسلامی احکام کے عین مطابق ڈھالنے کے علاوہ ایسے احکام کی موزوں شکل میں شیرازہ بندی کرنا کہ جنہیں قانونی طور پر نافذ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

آزادجموں وکشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کے فرائض اور حیثیت وہی ہے جو اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کی ہے ۔

کونسل اپنے فرائض قواعد کار مجریہ 1978ء کے تحت انجام دیتی ہے۔ قواعدِ کار 1978کونسل کے انتظامی، مشاورتی، اور عملی امور کو منظم کرنے کا ایک مستند فریم ورک فراہم کرتے ہیں کہ جن تحت کونسل اسلامی قوانین کی روشنی میں ریاست کی قانون سازی میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کونسل کے اجلاس ہا کی کارروائی کے لیئے قواعد کار میں جو طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اس کے مطابق کونسل کی سفارشات اجلاس میں حاضر اراکین کی کثرت رائے سے حتمی ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :