×کیٹلانگ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی بنیاد پر کاروائی کی گئی مارے گئے دھشتگرد مختلف کاروائیوں میں ملوث تھے‘طلال چوہدری

پیر 7 اپریل 2025 20:10

ی*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2025ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سینکڑوں اپریشن انٹیلیجنس بنیادوں پر کیے جاتے ہیں کٹلانگ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں سویلین آبادی نہیں ہے۔اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں میں ترقی کا ذمہ صوبوں کا ہے این ایف سے ایوارڈ کے تحت ملنے والے حصے کے مطابق انہوں نے کیا ترقی کی، صوبے میں فرانزک لیب تیرہ سال سے نہیں بنا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیااجلاس میں وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ 29مارچ کی صبح کا واقعہ ہے ، روزانہ سینکڑوں اپریشن انٹیلیجنس بنیادوں پر کیا جاتا ہے کٹلانگ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں سویلین آبادی نہیں ہے۔جس پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ وزیر صاحب جھوٹ بول رہے ہیں ان کو معلوم ہی نہیں علاقے کا ۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا کہ اگر یہ میری بات نہیں سنیں گے تو کیسے چلے گاکٹلانگ میں دھشتگردوں کی موجودگی کی بنیاد پر کاروائی کی گئی مارے گئے دھشتگرد مختلف کاروائیوں میں ملوث تھے۔طلال چوہدری کے بیان پر عمر ایوب نے احتجاج کیا۔ جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ کی باری تھی اس وقت چار ممبران کو بات کرنے دی آپ ابھی سنیں۔ طلال چوہدری کے بیان پر پی ٹی ائی ارکان ایوان سے چلے گئے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں میں ترقی کا زمہ صوبوں کا ہے این ایف سے ایوارڈ کے تحت ملنے والے حصے کے مطابق انہوں نے کیا ترقی کی صوبائی حکومت نے صوبے کے کونسے شھروں میں سی ٹی ڈی کا ادراہ نہیں بنا سکے۔یہ صوبے میں فرانزک لیب تیرہ سال سے نہیں بنا سکیپی ٹی ائی اراکین ایوان میں واپس اگئیپی ٹی ائی اراکین نے ایوان میں جھوٹا جھوٹا ، جھوٹ جھوٹ کے نعرے لگانے شروع کردیئے طلال چوہدری نے کہا کہ کٹلان کے واقعے پر اگر وہ مذمت نہیں کرتے تو کم از کم جھوٹ نہ بولیں طلال چوہدری کا بیان مکمل ہونے پر پی ٹی آئی اراکین نے نعرے لگانے ختم کردیئے۔