عمرکوٹ میں ضمنی انتخابات کی وجہ سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ میں ہونے والے سیمسٹر امتحانات کا شیڈول تبدیل

پیر 7 اپریل 2025 21:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)ناظم سیمسٹر امتحانات جامعہ سندھ جامشورو محمد معشوق صدیقی نے اپنے اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ عمرکوٹ میں ضمنی انتخابات کی وجہ سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ میں ہونے والے سیمسٹر امتحانات کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کی وجہ سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمر کوٹ میں پولنگ اسٹیشن کے قیام کے باعث اے ڈی ای/بی ایڈ، بی ایس کیمسٹری، بی ایس زولاجی، بی سی ایس، بی ایس سافٹ ویئر انجنیئرنگ، بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اے ڈی ایس باٹنی کے سیمسٹر امتحانات اب 22 اپریل 2025 سے منعقد کیے جائیں گے۔ امتحانات کا نظرثانی شدہ شیڈیول جلدی جاری کیا جائے گا۔