غزہ میں کسی بھی نقل مکانی یا الحاق کے سخت مخالف ہیں ، فرانس

منگل 8 اپریل 2025 08:30

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں کسی بھی نقل مکانی یا الحاق کے سخت مخالف ہیں۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کے مطابق ایمانوئل میکرون نے قاہرہ میں مصری ہم منصب عبدالفتاح السيسی سے ملاقات میں کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پورے خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہو گا۔دونوں صدور نے شاہ عبداللہ کے ساتھ سربراہی اجلاس سے قبل مزید باضابطہ ملاقات کی۔ فرانسیسی صدر نے غزہ میں جنگ کے خاتمے پر زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :