فرانس، پیرس میں ری سائیکلنگ پلانٹ میں آگ لگ گئی

آگ زیر زمین حصے میں لگی تھی جو تیزی سے پھیل گئی، فرانسیسی حکام

منگل 8 اپریل 2025 13:28

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)فرانس کے دارالحکومت پیرس کے شمالی حصے میں واقع عمارت کو آگ نے تباہ کردیا۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق آگ شہر کے سب سے بڑے ری سائیکلنگ پلانٹس میں سے ایک میں لگی ہے اور دھوئیں کے بادل میلوں دور سے دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آگ پر قابو پانے کے لیے دو سو سے زائد فائر فائٹرز کوششوں میں مصروف ہیں۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ عمارت سے دور رہیں تاکہ ہنگامی سروسز کو کام انجام دینے میں رکاوٹ پیش نہ آئے۔حکام کے مطابق آگ زیر زمین حصے میں لگی تھی جو تیزی سے پھیل گئی، یہ پلانٹ سن دو ہزار انیس میں قائم کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :