اٹک، مون لائٹ سوشل ویلفیئر سوسائٹی اٹک کے ٹریننگ سنٹر کی افتتاحی تقریب

منگل 8 اپریل 2025 13:33

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) مون لائٹ سوشل ویلفیئر سوسائٹی اٹک کے ٹریننگ سنٹر کی افتتاحی تقریب ہوئی ،جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اٹک عارف محمود صدیقی نے کی جبکہ مسلم لیگی رہنما کےٹکٹ ھولڈرملک حمید اکبر خان نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں نابینا افراد کے فوکل پرسن محمد نیاز نے وزیر اعلی پنجاب, صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن،ڈی سی اٹک راٶعاطف رضا، اےڈی سی جی انیل سعیدسے مطالبہ کیا کہ سپیشل ایجو کیشن اٹک میں کنٹرکٹ بیس پر بھرتی کیےگئے نابینا افراد کو محکمانہ پالیسی کی آڑ میں ملازمت سے نہ نکالا جائے۔

ملک حمید اکبر خان نے افراد باہم معذوری کی بہبود و بحالی کےلیےہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ہمت کارڈز۔

(جاری ہے)

دھی رانی پروگرام۔معذور افراد میں معاون آلات کی تقسیم جیسے فلاحی کاموں کی تعریف کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اٹک عارف محمود صدیقی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے پہلے مرحلے میں ضلع اٹک میں تقریبادو ہزارخصوصی افراد جو اور کوئی کام نہیں کر سکتے یعنی جن کے معذوری کارڈز پر ناٹ فٹ فار ورک لکھا ہوا ہے ان کو ہمت کارڈز تقسیم کیئے جا چکے ہیں جبکہ پہلے مرحلہ میں صوبہ بھر میں 65000ہمت کارڈز تقسیم کیئے جا چکے ہیں اور دوسے مرحلہ میں مزید تقسیم جاری ہے جس کی بنیاد پر ان کو ہر تین مہینے کے بعد ساڑھےدس ہزار روپیہ وصول ہو رہےہیں اور حکومت پنجاب کی طرف سے افرا د باہم معذوری معاون آلات جیسے ویل چیئرز،ٹرائی سائیکل ،ہیرنگ ایڈز وغیرہ دے رہے ہیں اس کے علاوہ غریب اور معذور بچیوں کی شادیوں کے دھی رانی پروگرام کے تحت شادیوں میں ایک لاکھ سلامی اور لاکھوں روپے کا جہیز،کھانااور باراتوں اور جہیز کے سامان کے لیئے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا وزیر اعلی پنجاب کے تمام فلاحی پروگرام سیاسی مداخلت سے پاک بلاامتیاز رنگ ونسل عوام الناس کے لیئے آن لائن جاری ہیں عوام ایپ کےذریعے یا محکہ سوشل ویلفیئر کی مدد سے ان پرگراموں سے استعفادہ کر سکتے ہیں۔مون لائٹ سوشل ویلفیئر سوسائٹی اٹک کے صدر فیضان علی , جنرل سیکرٹری ذیشان ارشاد, سہیل احمد اور شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نےبھی بہبود و بحالی کے عزم کا اظہار کیا۔\378