کاشتکاروں کوایگریکلچرہیلپ لائن سے صبح 8 سے رات8 بجے تک استفادہ کی ہدایت

منگل 8 اپریل 2025 13:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) پنجاب حکومت کسان خوشحال پنجاب خوشحال کے عنوان سے صوبہ بھر کے تمام کاشتکاروں کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے جبکہ ان کی سہولت کیلئے قائم کی گئی ہیلپ لائن بھی پیر سے ہفتہ تک صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک مکمل فعال ہے لہٰذا کاشتکار کسی بھی قسم کی رہنمائی یا مشاورت کیلئے ایگریکلچر ہیلپ لائن 0800-17000 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ حکومت مختلف زرعی اجناس کی بمپر کراپس کے حصول کیلئے کسانوں کو مالی معاونت فراہم کررہی ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ رقبہ پر غذائی اجناس کاشت کرکے ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :