مظفرآباد ، شف شف سرکار کی کرامات،تعویز دھاگوں،گنڈوں کے ذریعے فتنہ فساد پھیلایا جانے لگا

منگل 8 اپریل 2025 16:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)شہر اقتدار میں شف شف سرکار کی کرامات،تعویز دھاگوں،گنڈوں کے ذریعے سادہ لوح لوگوں کو سہانے مستقبل کے خواب دکھا کر زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کرنے سمیت فتنہ فساد پھیلایا جانے لگا۔ست پہیالی کے نوجوان نور افضل نامی شخص نے جعلی پیر کا روپ دھار کر لوگوں کو مبینہ طور پر لوٹنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

موصوف جو کہ مظفرآباد سے راولپنڈی چلنے والی ٹیوٹا ہاء ایس کا ڈرائیور ہے، ایک تعویذ کے عوض ہزراروں روپے بٹورنے میں مصروف عمل ہے۔سیاسی،سماجی،مذہبی،تجارتی،عوامی،علمی،ادبی اکابرین اور سول سوسائٹی کے زعماء سمیت عوام علاقہ ست پیالہ نے ارباب اختیار اور ضلعی انتظامیہ مظفرآباد ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق،ایس ایس پی مظفرآباد سے نوٹس لینے اور اس فراڈیے اور جھوٹے شخص کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ان کا کہنا تھاکہ اس جھوٹے شخص کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جاہے تاکہ آیندہ وہ ایسی حرکتوں سے باز رہے اور سادہ لوح لوگوں کی پگڑیاں نہ اچھالے۔

متعلقہ عنوان :