اٹک پولیس کی اہم کارروائیاں، شہری کے گھر سے چوری اور اسلحہ کی نوک پر راہزنی کی واردات کرنے والے دو ملزمان گرفتار

منگل 8 اپریل 2025 18:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) اٹک پولیس کی اہم کارروائیاں، شہری کے گھر سے چوری اور اسلحہ کی نوک پر راہزنی کی واردات کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

حمزہ علی ولد شیر علی سکنہ فقیر آباد نے تھانہ صدر اٹک میں درخواست دی کہ اپنے گھر والوں کے ساتھ کام کے سلسلہ میں باہر گئے ہوئے تھے جب واپس آئے تو گھر کے مین گیٹ اور رہائشی کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا سامان پڑتال کرنے پر نقد رقم، طلائی زیورات اور موبائل فون غائب تھا جبکہ کاظم خان ولد اللہ داد سکنہ بولیانوال تحصیل و ضلع اٹک نے تھانہ صدر اٹک میں مقدمہ درج کر وایا کہ چار نامعلوم افراد ہمارے گھر گھس کر اسلحہ کی نوک پر نقد رقم، سونا اور موٹرسائیکل لیکر فرار ہو گئے ۔

تھانہ صدر اٹک پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے شہری کے گھر سے چوری کرنے والے ملزم عمر حیات ولد سجاول خان سکنہ اٹک کو جبکہ راہزی کی واردات کرنے والے ملزم ممریز خان ولد نواب گل سکنہ پڑی ناڑہ جنڈ حال شین باغ تحصیل و ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا۔ دوران انٹیروگیشن ملزم عمر حیات کے انکشاف پر 6 لاکھ روپے اور ایک تولہ سونا جبکہ ممریز خان سے اسکے حصہ میں آنے والی رقم 75 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔\378