9 مئی واقعات سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ،پنجاب حکومت کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

منگل 8 اپریل 2025 18:41

9 مئی واقعات سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ،پنجاب حکومت کی رپورٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 9 مئی واقعات سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا اور پنجاب کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق لاہور میں 11 کروڑ، راولپنڈی میں 2 کروڑ 60 لاکھ اورمیانوالی میں 5 کروڑ روپے کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 مئی کو ایک ادارے پر حملہ کیا گیا، 9 مئی کو احتجاج یا ریلی نہیں ادارے پر حملہ تھا، ان واقعات کے پنجاب بھر کے 38 اضلاع میں 319 مقدمات درج ہوئے، کل ملزمان کی تعداد 35 ہزار 962 ہے جبکہ 9 مئی واقعات کے 24 ہزار 595 ملزمان تاحال مفرور اور 11 ہزار 367 ملزمان گرفتار ہیں۔