بین الاقوامی یومِ اُمید پر گورنر سندھ کا خصوصی پیغام

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:27

بین الاقوامی یومِ اُمید پر گورنر سندھ کا خصوصی پیغام
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بین الاقوامی یومِ اُمید کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ اُمید ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر اندھیرے کے بعد روشنی ضرور آتی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں نصب "امید کی گھنٹی" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے اسے عوام کے دلوں میں اُمید جگانے کی عملی مثال قرار دیا۔ انہوں نے اس دن کو انسان دوستی، شفقت اور باہمی یکجہتی کے فروغ کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں صرف اُمید کی بات نہیں کرنی، بلکہ عملی اقدامات سے اُمید کو زندہ رکھنا ہے۔گورنر کامران خان ٹیسوری نے واضح کیا کہ شامید کی گھنٹیص کا بنیادی مقصد عوام کو براہِ راست رسائی دینا اور فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی ہم آہنگی اور باہمی ہمدردی ہی اُمید کانحقیقینراستہنہے۔

متعلقہ عنوان :