حکومت براہ راست سرمایہ کاری کے حصول کے لئے از سر نو حکمت عملی مرتب کرے ‘ خادم حسین

منگل 8 اپریل 2025 22:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) فائونڈز گروپ کے سرگرم رکن ، پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ،سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ اور سابقہ ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ حکومت براہ راست سرمایہ کاری کے حصول کے لئے از سر نو حکمت عملی مرتب کرے ،سال 2007-2008میں پاکستان، بھارت اور ویتنام کو خطے کی تیز ترین معیشتوں کے طور پر درجہ دیا گیا تھا جن کی جی ڈی پی کی شرح نمو تقریباً 6فیصد تھی، 2024تک کی رفتار پر نظر ڈالتے ہوئے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت اور ویتنام نے اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا جبکہ پاکستان پیچھے رہ گیا۔

اپنے بیان میں خادم حسین نے کہاکہ ہمسایہ ملک نے مسلسل 6 فیصد کی سالانہ شرح نمو کو برقرار رکھا جس کے نتیجے میں 2024میں ایف ڈی آئی 71ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ ویتنام نے کبھی کبھار ایف ڈی آئی کی شرح نمو 6فیصد سے زائد حاصل کی اور 2024میں 25ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی اس کے برعکس، پاکستان اس ہی عرصے کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری اوسطاًسالانہ 2ارب ڈالر تک کم ہو گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پالیسی، کرنسی اور سکیورٹی خطرات کی وجہ سے ایف ڈی آئی محدود ہے اس لئے حکومت کو از سر نو پالیسی مرتب کرنا ہو گی تاکہ براہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ ہوسکے۔