مظفر آباد ،سنگھڑی منگناڑ میں آتشزدگی کے باعث دو بھائیوں کے مکانات جل کر خاکستر ہوگئے

منگل 8 اپریل 2025 22:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)سنگھڑی منگناڑ میں آتشزدگی کے باعث دو بھائیوں کے مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونجاں سنگھڑ ی منگناڑ کے رہائشی دو حقیقی بھائیوں عابد قریشی اور سجاد قریشی پسران عبد الشکور قریشی یونین کونسل سید پور حلقہ کوٹلہ تحصیل نصیر آباد کے رہائشی مکانات اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے جل کر خاکستر ہو گئے آگ کے باعث جملہ گھریلو سامان اور گھر کے اندر کھڑا ہنڈا موٹر سائیکل جل کر راکھ بن گئے اسی مقام پر دو سال قبل بھی آتشزدگی سے تین بھائیوں کے مکانات جل گئے تھے عوامی حلقوں بلدیاتی نمائندوں نے وزیراعظم چیف سیکرٹری کمشنر اور تحصیل نصیر آباد کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ کنبوں کی مالی امداد شلٹر فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔