بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا پشورا بازار کا دورہ، گراں فروشی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد

بدھ 9 اپریل 2025 11:10

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے پشورا بازار کا دورہ کیا اور گراں فروشی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دورے کے دوران بازار میں اشیائے خوردنوش کے معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

معائنہ کے دوران انہوں نے جنرل سٹورز، بیکریوں، ہوٹلوں اور دیگر دکانوں پر اشیاۓ خوردنوش کی قیمتیں معلوم کیں اور گراں فروشی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام اشیاء سرکاری نرخنامہ کے مطابق فروخت کریں اور صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔