عوام ڈینگی جیسےمہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر ختیار کریں ،چوہدری محمد شریف گھمن

بدھ 9 اپریل 2025 14:01

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) ڈینگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر عوام اس مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ڈینگی وائرس ایک سنجیدہ نوعیت کی بیماری ہے جو ایڈیز مچھر کے ذریعے پھیلتی ہے۔ یہ مچھر صاف اور ساکن پانی میں پرورش پاتا ہے اور عموماً صبح و شام کے وقت کاٹتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں، اپنے ارد گرد پانی جمع نہ ہونے دیں، اور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری محمد شریف گھمن نے اپنے دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے عوامی شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری محمد شریف گھمن نے کہا کہ ہمیں اپنےگھر اور آس پاس کے علاقے سے کھڑے پانی کا خاتمہ کرنا ہے ،گملوں، کولروں، پانی کی ٹینکیوں اور نالیوں کی صفائی باقاعدگی سے کرنی ہے ۔

(جاری ہے)

اورمکمل آستین والے کپڑے پہنیں، خاص طور پر بچوں کو اچھی طرح ڈھانپنا ہے ،مچھردانیاں اور مچھر مار اسپرے کا استعمال کرنا ہے ۔دروازوں اور کھڑکیوں پر جالیاں نصب کرنی ہیں، اسکولوں، دفاتر اور پبلک مقامات پر صفائی کا خاص خیال رکھنا ہے ،انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ڈینگی سے آگاہی کے لیے مختلف سرگرمیاں، سیمینارز، اور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرامز کا انعقاد جاری ہے تاکہ عوام میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔اور"ڈینگی کے خاتمے کے لیے صرف حکومتی اقدامات کافی نہیں، عوام کا تعاون بھی نہایت اہم ہے۔ ہمیں مل کر اپنی نسلوں کو محفوظ اور صحت مند بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :