کویت میں منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید تفتیش کے لیے مجاز حکام کے حوالے کردیا گیا،کسٹم افسران

بدھ 9 اپریل 2025 16:18

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)کویت کے کسٹم افسران نے یورپی ملک سے آنے والے پارسل کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔کویتی اخبارکے مطابق ایئر کارگو کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے یورپی ملک سے آنے والے پارسل میں چھپائی گئی 26 کلو گرام سے زائد منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

(جاری ہے)

ایئر کسٹمز حکام کا کہنا تھاکہ بیرون ملک سے آنے والے ایک پارسل پر شک ہوا جس کی جانچ پڑتال کی گئی تو اس سے 3 کلو گرام کوکین، 12 کلو گرام ماریجوانا اور 11.250 کلو گرام حشیش برآمد ہوئی۔حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے اور ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید تفتیش کے لیے مجاز حکام کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :