مودی حکومت نے2 سال میں 83ہزار سے زائد غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کیے

بدھ 9 اپریل 2025 16:49

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں گزشتہ دو سال میں 83ہزار سے زائد غیر مقامی افرادکو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، اس بات کا اعتراف مقبوضہ علاقے کی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران کیا گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ انکشاف پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے قانون ساز عبدالوحید پرہ کے ایک سوال کے تحریری جواب میں کیا گیا۔

تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے غیر مقامی افراد کو جاری کیے گئے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی اصل تعداد لاکھوں میں ہے۔یادر ہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ علاقے میں ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی لائی ،جس کا واحد مقصد غیر کشمیری بھارتی ہندوں کو علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کرکے یہاں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔