مظفرآباد، مفاد عامہ اراضی، قبرستانوں پر قبضوں کیخلاف چنار پبلک موومنٹ کے ذیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

بدھ 9 اپریل 2025 17:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء) مفاد عامہ اراضی، قبرستانوں پر قبضوں کیخلاف چنار پبلک موومنٹ کے ذیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ،لینڈ مافیا کے خلاف شدید نعرے بازی، قبضہ مافیا کی سرپرستی بند کرو، قبرستانوں پر قبضے نا منظور۔۔۔ساتھرہ جنگل پر قبضے بند کرو ۔ساتھرہ پارک پر قبضے نامنظور۔ احتجاجی مظاہرے میں سی ایس ایف کے ذمہ دارن نے بھر پور شرکت کرتے ہوئے دارالحکومت کی مین شاہراہ پر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

چنار پبلک مومنٹ نے حکومت اور مظفرآباد انتظامیہ سے شہر کے پبلک مقامات، قبرستانوں پر فوری قبضے ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ قبضہ مافیا نے شہر کا حلیہ بگاڑ رکھا ہے جس کے تدارک کے لئے تجاوزات ہٹاو۔۔ مظفرآباد بچا تحریک چلانی ہوگی۔ نلوچھی، ساتھرہ، ائرپورٹ، چہلہ سمیت شہر میں مفاد عامہ کی کوئی جگہ نہیں بچی، با اثر قبضہ مافیا کو سرکاری آفیسران کی آشیرباد حاصل ہے، ائرپورٹ قبرستان پر قابضین کو نوٹس اجرائیگی کے باوجود قبضے ختم نہ ہونا انتظامیہ کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔ پبلک مقامات، قبرستانوں پر قبضے ختم نہ کرائے گئے تو چنار پبلک مومنٹ اسمبلی کی جانب مارچ کریگی۔

متعلقہ عنوان :