مظفرگڑھ ،گھر کی بڑی بیٹی بیٹا بن گیا،والدین و عزیز و اقارب خوشی سے سرشار

بدھ 9 اپریل 2025 17:14

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) گھر کی بڑی بیٹی بیٹا بن گیا،والدین اور عزیز و اقارب خوشی سے سرشار ہو گئے۔تفصیل کے مطابق لیہ کے علاقہ فتح پور میں قدرت کے کرشمہ سے 15 سالہ لڑکی اچانک لڑکا بن گیا۔

(جاری ہے)

لڑکی سے لڑکا بننے والے عبدالرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے اس کا نام عروہ تھا اور وہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی بیٹی تھی اور گرلز اسکول میں 8ویں کلاس میں پڑھتی تھی،اس نے بتایا کہ 12 سال کی عمر میں اسے اپنے جسم میں کچھ عجیب سی تبدیلی کا احساس ہوا،جس پر اسے ڈاکٹروں کو سے چیک کرایا گیا اور اب لاہور چلڈرن ہسپتال میں ایک آپریشن کے بعد وہ لڑکا بن گیا ہے،اور اس کا نام عروہ سے تبدیل کرکے عبدالرحمان رکھا گیا ہے۔

اس نے کہا کہ پہلے وہ گھر میں اپنی بہنوں کے ساتھ اور اسکول کی سہیلیوں کے ساتھ کھیلتی تھی،لیکن اب وہ گھر سے باہر گھومتا پھرتا ہے اور لڑکوں کے ساتھ کھیلتا ہے،اس تبدیلی پر وہ بہت خوش ہے،اس نے کہا کہ گھر کی بڑی بیٹی کے بیٹا بننے پر اس کے والدین بھی بہت خوش ہیں کہ اب وہ ان کا دست و بازو بنے گا۔\378

متعلقہ عنوان :