پنجاب سیڈ کارپوریشن نے ریٹائرڈ ملازمین کو پروقار انداز میں الوداع کرنے کی روایت کو برقرار رکھا

بدھ 9 اپریل 2025 17:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)پنجاب سیڈ کارپوریشن نے ماضی کی طرح اپنے ریٹائرڈ ملازمین کو پروقار انداز میں الوداع کرنے کی روایت کو برقرار رکھا ۔گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ شہباز احمد بریار کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایڈمن محبوب عالم، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شاہد قادر، ڈائریکٹر مارکیٹنگ سہیل عامر بخاری، پی ایس او ٹو منیجنگ ڈائریکٹر عامر سہیل بھٹی و دیگرز نے شرکت کی۔

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے شہباز احمد بریار کی محکمہ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ اور مالی واجبات کے چیک سے نوازا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ کے ملازمین شہباز احمد بریار کی طرح کام کریں۔ جس طرح انہوں نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کی تاریخ میں ریکارڈ ڈیلرز بنائے اور بیج کی سیل کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایڈمن محبوب عالم نے بھی شہباز احمد بریار کی محکمہ کے لیے خدمات کو بہت سراہا اور ان کی پرفارمنس کی بہت تعریف کی۔ شہباز احمد بریار نے کہا کہ میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کا ادنی ملازم ہوں۔ مینجمنٹ نے جو ٹارگٹ دیئے ان کو احسن طریقے سے انجام دیا۔ شہباز بریار نے کہا کہ دو مرتبہ مجھے جو ریکارڈ انعام ملا وہ میں نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے نام کیا اور مجھے پنجاب سیڈ کارپوریشن نے بہت عزت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :