ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر پاکستان عوامی تحریک نے 12اپریل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

بدھ 9 اپریل 2025 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)پاکستان عوامی تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری الیاس مغل نے 12اپریل بروز ہفتہ رات 8بجے صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں پاکستان عوامی تحریک کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔جس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر غوراور اہم فیصلہ جات کئے جائیںگے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید ظفر اقبال شاہ کریں گے جبکہ جنرل سیکرٹری الیاس مغل اجلاس میں قائدین کو مختلف امور پر بریفنگ دیں گے۔

PATایگزیکتو کونسل کے اجلاس میں صوبائی قیادت کے علاوہ لیبر ونگ،ہیومن رائٹس ونگ،عوامی لائر فورم اور ضلعی،پی ایس ،یوسی قیادت شریک ہو گی۔اجلاس میں یکم مئی لیبر ڈے،25مئی یوم تاسیس پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان عوامی تحریک کراچی کی تقریب حلف برداری کی تقریبات کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔