سمبڑیال پولیس کا والد کی درخواست پر ناخلف بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 9 اپریل 2025 17:35

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) سمبڑیال پولیس نے کارروائی کرکے والد کی درخواست پر ناخلف بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سمبڑیال کے علاقے تھانہ ائرپورٹ کی حدود چک اختیار کے رہائشی طالب حسین نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کےبیٹے نے گھریلو ناچاقی پر والدین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چھڑوانے پر اپنی بہنوں کے کپڑے پھاڑ دئیے ۔ ائر پورٹ پولیس نے ملزم راشد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :