آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کا سوشل میڈیا پر کوئی بیج یا گروپ نہیں ہے،آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن

بدھ 9 اپریل 2025 18:25

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس یلیز میں کہا گیا ہے کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ سوشل میڈیا پر AJKPSC یا اس سے ملتے جلتے ناموں سے گروپ قائم کئے گئے ہیں۔ جن کے ذریعے آئے روز ادارہ ہذا سے متعلق (شیڈول و دیگر معلومات) کی نسبت طرح طرح کی افواہوں کی تشہیر کی جاتی ہے۔

جس وجہ سے اُمیدواران اور عوام الناس میں غلط فہمی اور اضطراب پیدا ہوتا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کا سوشل میڈیا پر کوئی بیج یا گروپ نہ ہے، بدیں وجہ، امید واران اور عوام الناس کی اطلاع اور سہولت کے پیش نظرہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ جملہ متذ کرہ گروپ فوری طور پر پبلک سروس کمیشن کے نام یا ملتے جلتے ناموں سے قائم گروپ ہاء کو از خود فوری طور پرختم کر دیں۔

(جاری ہے)

بصورت دیگر، ادارہ تحت ضابطہ سائبر کرائم قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ادارہ سے متعلق جملہ معلومات (شیڈول، پریس ریلیز، ہینڈ آؤٹ وغیرہ) کمیشن کی ویب سائٹ www.ajkpsc.gov.pk پر جاری کی جاتی ہے۔ لہذا امید واران اور عوام الناس کسی بھی معلومات کے لیے صرف متذکرہ ویب سائٹ پر ہی انحصار کریں۔ مزید معلومات کے لیے دفتری اوقات کار میں ـ920207ـ920203ـ920208ـ920212ـ920205ـ920214 نمبرات پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔