فیصلہ کرو کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو نہیں ملنے دیا جائے گا تو کوئی نہیں ملے گا،بیرسٹرگوہرعلی

کوئی سیاسی اسکورنگ نہ کرے ‘کوئی گھٹیا شہرت حاصل نہ کرے ‘پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے بات چیت

بدھ 9 اپریل 2025 22:16

فیصلہ کرو کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو نہیں ملنے دیا جائے گا تو کوئی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کرو کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو نہیں ملنے دیا جائے گا تو کوئی نہیں ملے گا، لیکن کوئی سیاسی اسکورنگ نہ کرے ‘کوئی گھٹیا شہرت حاصل نہ کرے ۔بیرسٹر گوہر کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے کل بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو بار بار کہا گیا کہ اندر آجائیں ۔

بانی پی ٹی آئی کی ایک بہن نہیں جا رہی تھیں ۔26 ویں آئینی ترمیم کے وقت یہ فیصلہ ہوا تھا کہ لسٹ میں ایک وکیل کم ہو تو باقی نہیں ملیں گے ۔5 ناموں کی لسٹ دی گئی جس میں سلمان اکرم راجہ کا نام تھا ۔تین ناموں کی فہرست دی گئی جس سلمان اکرم راجہ کا نام نہیں آیا کہا گیا وہ رکن قومی اسمبلی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 25 مارچ کو بانی ق پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو روکا گیا، چار ملاقاتوں میں ایک بار بھی کسی نے مجھے سیاسی کمیٹی میں معاملہ اٹھانے کی بات نہیں کی ‘کوئی سیاسی اسکورنگ نہ کرے، یہ فیصلہ کرو کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو نہیں ملنے دیا جائے گا تو کوئی نہیں ملے گا، لیکن سیاسی اسکورنگ نہ کرے ‘کوئی گھٹیا شہرت حاصل نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ علی ظفر کے بارے میں کبھی نا کہا جائے کہ وہ منظور نظر بندہ ہے ‘علی ظفر نے تحریک انصاف کیلئے بڑا کام کیا ہے، سب سے زیادہ کیسز مفت لڑے ‘وہ اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد ہوئے، بانی پی ٹی آئی نے شبلی فراز کو تجربے کی بنیاد پر اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تو علی ظفر نے کھلے دل سے قبول کیا۔