ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی زیرصدارت تحصیلدار،نائب تحصیلدار/گرداوران سرکل صاحبان کے اجلاس کا انعقاد

بدھ 9 اپریل 2025 22:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی زیرصدارت تحصیلدار،نائب تحصیلدار/گرداوران سرکل صاحبان کا اجلاس منعقد ہوا۔انہوں نے کہا کہ گرداوری ریکارڈ مال کا ایک اہم جز ہے، کافی عرصہ سے سے زمینداران کی جانب سے شکایت کی جارہی ہے کہ دوران گرداوری دہیہ کار دورہ نہیں کیاجاتا جس کے سدباب کے لیے ریونیو آفیسران پر مشتمل نگرانی کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔

جس کے تحت تما م پٹواریان بذریعہ واٹس ایپ روزانہ کے بنیا د پر آفیسران کو اپنی لوکیشن فراہم کریں گے۔مزید بران ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ رقبہ خالصہ سرکار،محفوظ کاہچرائی،غیر مزروعہ،ایوارڈشدہ رقبہ و محکمہ جات کے زیر قبضہ رقبہ میں کسی قسم کا اندراج نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

دوران گرداوری ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

آفیسران کو ہدایت کی گئی روانہ کی بنیاد پر بر موقع پڑتال کرتے ہوئے اندراجات بمطابق صورت موقع درست کرنے کے ذمہ ہوں گے۔تصدیق شدہ جملہ انتقالات کا عمل درآمد رجسٹرڈ گرداوری میں مطابق صورت موقع کیا جائے۔ فوت شدگان کا قبضہ موقع درج نہ ہو بلکہ تحت ضابطہ وراثتی انتقال تصدیق ہوکر قابض وارثان کے نام لکھے جائیں۔کئی نمبرات خسرہ میں مکانات / دوکانات و دیگر جو اشیاء موقع پر تعمیر شدہ ہے کا اندراج ریکارڈ مال میں کیا جانا ضروری ہے۔اقرار نامہ جات و دیگر غیر مصدقہ دستاویزات کے تحت منتقلی کا حوالہ ریکارڈ مال میں نہ کیا جائے۔اگر کوئی شخص ایسی دستاویزات کی صورت میں موقع پر مکان تعمیر کے قابض ہے تو اس کو بحیثت غیر موروثی قابض درج کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :