اٹک پولیس کی کارروائی، 12 سالہ طالب علم کو تشدد کرکے جان سے مارنے کی کوشش کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا

بدھ 9 اپریل 2025 22:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) اٹک پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ طالب علم کو بے دردی سے تشدد کرکے جان سے مارنے کی کوشش کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سعادت اقبال ولد فتح محمد سکنہ نتھیں ملکاں نے تھانہ پنڈیگھیب میں درخواست گزار کی کہ میرا بیٹا محمد علی عمر 12 سال عسکری سکول احمدال میں ساتویں کلاس کا طالب علم ہے ، 8 اپریل 2025 کو میرا بیٹا سکول میں تھا جس کو استاد مولوی منیر نے انتہائی بے دردی سے مارا پیٹا اور کافی دیر تشدد کرتا رہا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گھر میں بتانے سے منع کیا جس کی درخواست پر تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے قلیل وقت میں منیر احمد ولد مقبول حسین ساکن تھوہا محرم خان تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔