وکٹوریہ آسٹریلیا کی پاکستانی خواتین کی رنگا رنگ بھرپور عید ملن پارٹی

khalid rehman bhatti خالدالرحمن بھٹی بدھ 9 اپریل 2025 23:25

وکٹوریہ آسٹریلیا کی پاکستانی خواتین کی رنگا رنگ بھرپور عید ملن پارٹی
وکٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 اپریل 2025ء)ہر سال کی طرح اس سال بھی کمیونٹی گروپ “Pakistani Ladies in Victoria” نے Wyndham City Council کے اشتراک سے ایک رنگین اور پُرجوش عید فیسٹ کا انعقاد کیا۔ یہ فیسٹیول پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک خوشگوار تہوار بن چکا ہے، جہاں ہر سال لوگ بڑے شوق سے شرکت کرتے ہیں۔ اس بار بھی ایونٹ نے سب کے دل جیت لیے، جہاں ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ موجود تھا۔

فیسٹیول میں فن رائیڈز، رنگ برنگے اسٹالز، میجک شو، اور بیلون ٹوسٹنگ جیسی بہترین سرگرمیوں نے بچوں کا دن بنا دیا۔ چھوٹے بچوں کے لیے خاص طور پر عیدی کا انتظام کیا گیا تھا، جس نے ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں۔ میلہ اتنا دلچسپ تھا کہ ہر طرف سے ہنسی، مسکراہٹیں اور خوشی کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔

(جاری ہے)

مختلف قسم کے کھانوں کے اسٹالز نے شائقین کے ذائقے کو دوبالا کر دیا، جہاں روایتی پاکستانی کھانے بھی دستیاب تھے۔

ساتھ ہی لائیو میوزک نے ماحول کو اور بھی دلکش بنا دیا، اور لوگوں نے غزلوں اور تیز دھنوں پر مبنی گانوں کا خوب لطف اٹھایا۔ خواتین کے لیے خصوصی گفٹس کا بھی انتظام کیا گیا تھا، جو ان کے لیے ایک خوبصورت سرپرائز ثابت ہوا۔ یہ عید فیسٹ واقعی ایک یادگار ایونٹ تھا، جو کمیونٹی کو ایک ساتھ جوڑنے اور خوشیاں منانے کا بہترین ذریعہ بنا۔

متعلقہ عنوان :