اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید

منگل 29 اپریل 2025 16:26

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں غزہ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 بچے شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں صبح سے جاری حملوں میں 44 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں بھی 5 بچوں کو شہید کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کی غزہ میں امداد کی بندش کے خلاف سماعت ہوئی جس دوران فلسطینی سفیر نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی امداد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

ادھر سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے بھی لبنانی حکومت سے امریکا کے ذریعے اسرائیل کو لگام دلوانیکا مطالبہ کیا ہے۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یمن میں امریکی حملوں میں شہریوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔