Live Updates

پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار خوف و ہراس میں مبتلا

مودی نے پاکستانی تجزیہ کاروں اورصحافیوں کے بھارتی چینلزپر بلانے پرپابندی عائد کردی

منگل 29 اپریل 2025 21:31

پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار خوف و ہراس میں مبتلا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار خوف و ہراس میں مبتلا ، سچ سننے کی ہمت نہ رکھنے والے مودی نے پاکستا نی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کے بھارتی چینلز پر آنے پر پابندی عائد کر دی ۔ بھارتی وزیر اعظم آفس کی جانب سے بھارتی میڈیا کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

جن میں مودی نے بھارتی میڈیا کو پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو شو میں مدعو کرنے سے رو ک دیا ہے ۔

جبکہ بھارتی میڈیا کو پاکستانی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو شو میں مدعو کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں ۔ گزشتہ روز احمد حسن عربی نے ارباب گوسوامی کے شو میں تلخ حقائق بیان کئے۔ احمد حسن عربی کا جرات مندانہ بیان بھارت سے ہضم نہ ہو سکا۔ اس صورتحال میں بھارتی میڈیا سے جڑے تلخ حقائق سے پردہ اٹھ گیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات