ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کی زیر صدارت اجلاس، ڈینگی ایکشن پلان کے موثر نفاذ کی ہدایات

جمعرات 10 اپریل 2025 09:50

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈینگی ایکشن پلان (ڈی اے پی 2025ئ) کے موثر نفاذ کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان اپر، کوآرڈینیٹر پبلک ہیلتھ، کوآرڈینیٹر ای پی آئی اور ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جبکہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے محکمہ کیلئے ڈینگی کے حوالہ سے فوکل پرسنز نامزد کریں تاکہ ڈینگی کے تدارک کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی سے بچائو کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :