ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) کوہستان لوئر کا امتحانی سنٹرز کا دورہ، صورتحال کا جائزہ لیا

جمعرات 10 اپریل 2025 12:20

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیرانتظام جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانات 2025ءکو شفاف اور نقل سے پاک رکھنے کے لئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) کوہستان لوئر عدیل حسین شاہ نے امتحانی سنٹرز گورنمنٹ ہائی سکول پٹن اور ڈگری کالج پٹن کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امتحانی ہالز میں سی سی ٹی وی کیمرے، سٹاف حاضری اور دیگر لازمی لوازمات چیک کئے۔ ہال میں نقل کی روک تھام ، سکول سٹاف اور دیگر غیر متعلقہ افراد کے داخلے بارے سپرنٹنڈنٹ و سٹاف کو تنبیہ کی اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔