اللہ کے فضل سے گندم تیار ہو چکی ، یہ وقت کسانوں کے لیے خوشی اور احتیاط کا ہے،غلام مرتضیٰ معصومی

جمعرات 10 اپریل 2025 12:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) گندم کی فصل اللہ کے فضل و کرم سے بھرپور انداز میں پک کر تیار ہو چکی ہے، یہ وقت کسانوں کے لیے خوشی اور احتیاط کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی کسان رہنما چوہدری غلام مرتضیٰ معصومی نےاپنی رہائش گاہ معصومی ہاؤس شاہ بلاک میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کٹائی کے دوران کسان بھائیوں کوچند اہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی جان، مال اور فصل کا یقینی تحفظ ممکن ہو سکے۔

ان کا کہنا تھاکہ مشینری اور درانتیوں کے استعمال میں خاص احتیاط برتی جائے،کھیتوں میں کھلی آگ یا سگریٹ نوشی سے پرہیز کیا جائے تاکہ آتشزدگی کے خطرات سے بچا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ شدید گرمی سے بچنے کے لیے وقفے سے کام ، پانی کے استعمال میں اضافہ اور ہیٹ سٹروک سے خود کو بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فصل کو ذخیرہ کرنے سے پہلے گودام کی مکمل صفائی کی جائے تاکہ کیڑے مکوڑوں اور نمی سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :