جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں لائبریری آؤٹ ریچ ڈے منایا گیا

جمعرات 10 اپریل 2025 14:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں لائبریری آؤٹ ریچ ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر لائبریری سے ریلی کا آغاز کیا گیا جو یونیورسٹی کلاک ٹاور پر اختتام پذیر ہوئی جس میں اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکانے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر کاشتکاروں اور دیہاتوں میں مقیم افراد تک جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

اس موقع پر شرکانے کہا کہ لائبریری کے وسائل اور خدمات صرف دیواروں کے اندر ہی محدود نہیں ہیں بلکہ ہمیں معلومات کاشتکاروں تک پہنچانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔یاد رہے کہ امریکن لائبریری ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہر سال اپریل میں ’’نیشنل لائبریری آؤٹ ریچ ڈے‘‘ منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :