كسان كارڈ ہولڈر واجب الادا رقم جلد پنجاب بینک کی کسی بھی قریبی برانچ میں جمع کرا دیں،فیلڈ آفیسرمحكمہ زراعت سمبڑیال

جمعرات 10 اپریل 2025 16:49

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) فیلڈ آفیسر محکمہ زراعت سمبڑیال لیاقت علی نے کہا ہے کہ کسان کارڈ سے بلا سود رقم حاصل کرنے والے جلد از جلد واجب الادارقم پنجاب بینک کی کسی بھی قریبی برانچ میں جمع کرا دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کسان کارڈ ہولڈرز كے نام پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے کاشتکار جنہوں نے کسان کارڈ سے بلا سود قرض کی رقم حاصل کی وہ جلد از جلد واجب الادا رقم بینک آف پنجاب کی کسی بھی نزدیکی برانچ میں جمع کرائیں اور اس کے علاوہ انٹربنک ٹرانسفر یا راست آئی ڈی سے بھی رقم منتقل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی مہم کسان خوشحال پنجاب خوشحال کے تحت 30 اپریل سے پہلے بلا سود قرض کی رقم جمع کرانے والے کسان کارڈ ہولڈرز کو یکم مئی سے دوبارہ بلاسود قرض فراہم کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے حوالے سے کسی بھی رہنمائی کےلئے ایگریکلچرہیلپ لائن0800-17000 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :