مویشی پال حضرات کو گرمی کے دوران دودھ دینے والے مویشیوں کو دن میں 2 بار نہلانے،تازہ پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 10 اپریل 2025 16:52

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر تنویر احمد نے مویشی پال حضرات کو موسم گرما کے دوران گائیوں، بھینسوں اور دیگر دودھ دینے والے مویشیوں کو دن میں 2 بار نہلانے اور تازہ پانی اور سبز چارے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مویشی پال حضرات سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ، مناسب اقدامات نہ ہونے کے ساتھ ساتھ سبز چارے کی کمی کے باعث دودھ دینے والے مویشیوں میں دودھ کی پیداوار میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ جانوروں میں دودھ دینے کی صلاحیت کم ہوجانے کی وجہ سے عوام کے لئے بھی اس کی سپلائی متاثر ہورہی ہے۔

انہوں نے لائیوسٹاک فارمرز کے ساتھ ساتھ دیگر مویشی پال حضرات کو ہدایت کی کہ وہ موسم گرما کے دوران گائیوں، بھینسوں اور دیگر دودھ دینے والے مویشیوں کو دن میں 2بار نہلائیں اور انہیں تازہ پانی اور تازہ سبز چارے کی کمی نہ آنے دی جائے تاکہ ان کی دودھ دینے کی صلاحیت برقرار رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :