سانبا حملے میں افسر سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی

جمعرات 10 اپریل 2025 16:58

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبا میں ایک حملے میں ایک افسر سمیت بھارتی پولیس متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس ٹیم پر ضلع کے علاقے باری برہمنہ کے بلولے کھڈ میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

حملے میں ایک ایس ایچ او سمیت متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

زخمی اہلکاروں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسکی ایک ٹیم کچھ مجرموں کے تعاقب میں کل رات بلولے کھڈ علاقے میں گئی تھی جہاں ٹیم پر مجرموں نے حملہ کیا، جس میں ایس ایچ او سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ایک افسر نے بتایا حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے۔