ڈپٹی کمشنر بہاولپور کاتعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نویں جماعت کے امتحانی مرکز کا دورہ

جمعرات 10 اپریل 2025 17:25

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے تعلیمی بورڈ بہاول پور کے زیر اہتمام نویں جماعت کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ عباسیہ ہائیر سیکنڈری سکول بہاول پور میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام نویں جماعت کے سالانہ امتحان کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امتحان کے شفاف انعقاد کے امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مرکز میں طلباء کی رول نمبر سلپس، حاضری شیٹ اور امتحانی کاپیاں چیک کیں۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مرکز میں طلباء کے لئے بیٹھنے کے انتظامات اور سکیورٹی انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امتحانی عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔اس موقع چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی توکل حسین ہمراہ تھے۔\378

متعلقہ عنوان :