اٹک پولیس نے خاتون کو فائر مار کر قتل کرنے والے دو سگے بھائیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار کرکےآلہ قتل برآمد کر لیا

جمعرات 10 اپریل 2025 17:27

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) اٹک پولیس نے خاتون کو فائر مار کر قتل کرنے والے دو سگے بھائیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار کرکےآلہ قتل برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ایک ہفتہ قبل دو بھائیوں محمد مزمل امین اور مدثر امین پسران امین اللہ نے اپنے دیگر ساتھی حبیب الرحمان ولد نذر خان کے ساتھ ملکر اپنی بھابھی مسماۃ مصباح کو فائر مار کر قتل کیا تھا جس پر تھانہ انجراء پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے انتہائی قلیل وقت میں ہر سہہ ملزمان محمد مزمل امین، مدثر امین پسران امین اللہ خان اور حبیب الرحمان ولد نذر خان سکنائے نندرک آباد چھب تحصیل جنڈ کو گرفتار کر لیا جن کا ریمانڈ جسمانی لیکر ملزم محمد مزمل امین کے قبضہ سے آلہ قتل اسلحہ آتشیں پسٹل 30 بور معہ 2 روند برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا۔

اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ سفاکیت کا مظاہر کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔\378