قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالحمید لون سے آفاق کے سینئر زونل ہیڈ بشارت حسین کی وفد کے ہمراہ ملاقات

جمعرات 10 اپریل 2025 18:17

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالحمید لون سے آفاق کے سینئر زونل ہیڈ بشارت حسین نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ملاقات میں تعلیم و تحقیق کو مضبوط کرنے اور خطے میں سیکھنے کے مواقع کو مزید بہتر بنانے کے لیے شراکت داری پر تبادلہ خیال کی گئی۔

آفاق کے وفد میں ویلایت خان زونل ہیڈور آصف علی ٹیچر ٹرینر گلگت بلتستان بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے اساتذہ کی تربیت کے پروگرامز، نصاب کی ترقی اور مقامی کمیونٹی کی ضروریات کے مطابق جدید تعلیمی حکمت عملیاں بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔ قائم مقام وائس چانسلر کے آئی یو ڈاکٹر عبدالحمید لون نے گلگت بلتستان میں تعلیم و تحقیق کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی کے عزم کو اجاگرکرتے ہوئے کہاکہ معیاری تعلیم کے فروغ میں آفاق کی کوششوں کو سراہا اور کے آئی یو کے وژن سے ہم آہنگ اقدامات کی حمایت کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

آفاق ٹیم کی قیادت کرنے والے بشارت حسین نے اساتذہ اور طلباء کو وسائل اور تربیت کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے تنظیم کے عزم بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد کے آئی یو جیسے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے تاکہ تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکے اور نوجوانوں کے لیے روشن مستقبل تشکیل دیا جا سکے۔ملاقات کا اختتام پر دونوں فریقین کی طرف سے تعاون کے لیے عملی اقدامات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم پر اتفاق ہوا جو خطے میں تعلیمی ترقی کی جانب ایک امید افزا قدم ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :