بیرسٹر سلطان نے میرپور میں 210 گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے تعمیر ہونیوالے آزاد کشمیر کے پہلا پارکنگ پلازہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جمعرات 10 اپریل 2025 21:17

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میرپور میں 210 گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے تعمیر ہونے والا آزاد کشمیر میں پہلا پارکنگ پلازہ کا سنگ بنیاد رکھا اس منصوبے پر 67 کروڑ 42 لاکھ 80 ہزارروپے کی لاگت آئے گی یہ آزاد کشمیر میں پہلا پارکنگ پلازہ ہے جو 75 ہزار سکوائر فٹ پر مشتمل ہے۔

پارکنگ پلازہ چار منزلہ ہے جس کی تعمیرات تین سال کے اندر ہوگی۔ اس میں 210 گاڑیوں کے علاوہ موٹر سائیکلوں کی پارکنگ رکھی گئی ہے جس میں ٹکٹنگ آفس،باتھ رومز اور سی سی ٹی وی نگرانی رومز ہونگے جبکہ اس پلازہ میں مستقبل کی ضرورتوں کے پیش نظرمزید فلور بڑھانے کی گنجائش بھی موجود ہے۔اس موقع پر چیف انجینئر پی پی ایچ و ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات راجہ محمود ممتاز راٹھور،ایس ای بلڈنگ ڈویژن طاہر محمود بٹ،ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ندیم اقبال اورایکسئن بلڈنگ شہزادہ اورنگزیب نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اس پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

(جاری ہے)

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بدھ کے روز میرپور ڈی سی گارڈن میں آزاد کشمیر کے پہلے پارکنگ پلازہ کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیرفزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان،وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین، چیئرمین ضلع راجہ نوید اختر گوگا،میئرمیونسپل کارپوریشن چوہدری عثمان علی خالد اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :