بیرسٹر سلطان سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور محمود کی قیادت میں وفد کی ملاقات

جمعرات 10 اپریل 2025 21:17

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور محمود حسین چوہدری ایڈووکیٹ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے وفد کی تفصیلی ملاقات۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے وفد میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور محمود حسین چوہدری ایڈووکیٹ کے علاوہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن محمد فیاض چوہدری ایڈووکیٹ اورڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نشر و اشاعت حافظ سجا الحق ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورکے وفد نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے لئے وکلاء کمپلیکس اور وکلاء ہاسٹل کی تعمیر اور دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔جس پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن میرپور کے وفد کو وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :