Live Updates

ماضی سے سبق سیکھیں گے، پی ایس ایل ہماری اپنی لیگ ہے، شاہین آفریدی

جمعرات 10 اپریل 2025 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء) لاہور قلندر کے کپتان شاہین ائفریدی نے کہا ہے کہ ماضی سے سبق سیکھیں گے، پاکستان سپر لیگ ہماری اپنی لیگ ہے جس میں بہترین کرکٹ کھیلیں گے، ہمںیں ماضی کی بجاے مستقبل دیکھنا چاہیے، لاہور قلندر کو جتوانے کیلئے پرجوش ہوں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوے شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ہماری اپنی لیگ ہے، سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے،حارث رؤف پاکستان سپر لیگ کی پروڈکٹ ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے بعد پی ایس ایل میں منتخب کیا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر دن سیکھنے کا ہوتا ہے، ماضی میں نہیں رہنا چاہیے، لاہور قلندرز میں نوجوان کھلاڑیوں سے متعلق پرجوش ہوں، غلطی انسان سے ہوجاتی ہے، پی ایس ایل کو انجوائے کریں گے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات